Brailvi Books

جہنم کے خطرات
191 - 205
بھیک مانگے کہ کوئی اس کو دے گا اور کوئی منع کر دے گا۔
 (صحیح البخاری،کتاب الزکوٰۃ، باب الاستعفاف ...الخ،الحدیث:۱۴۷۱، ج۱، ص۴۹۷)
مسائل و فوائد
    خلاصہ کلام یہ ہے کہ بلا ضرورت لوگوں سے مال کا سوال کرنا اور بھیک مانگنا حرام و گناہ ہے اس زمانے میں کچھ لوگوں نے بھیک مانگنے کو اپنا پیشہ اور کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ حالانکہ وہ لوگ مستغنی اور غنی ہیں۔ ان لوگوں کو مذکورہ بالا فرامین نبوی سے عبرت و نصیحت حاصل کرنی چاہیے کہ وہ لوگ بھیک مانگ مانگ کر دولت نہیں جمع کر رہے ہیں بلکہ جہنم کا انگارا جمع کر رہے ہیں۔
(ولا حول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم)
 (۷۱) قارئین ومریدین کیلئے ضروری ہدایات
 (۱) مذہب اہل سنت و جماعت پر قائم رہیں جو سلف صالحین اور گزشتہ علمائے حرمین شریفین کا مذہب ہے۔ سنیوں کے جتنے مخالف مذاہب ہیں ، مثلاً وہابی،دیوبندی، رافضی ،قادیانی، نیچری ، وغیرہ ان سب سے جدا رہیں اور سب کو اپنا دینی دشمن اور مخالف جانیں۔ نہ ان کی باتوں کو سنیں نہ ان کی صحبت میں بیٹھیں۔ ان کی تقریروں اور تحریروں کو نہ سنیں نہ پڑھیں کیونکہ شیطان کو (معاذ اللہ) دل میں وسوسہ ڈالتے دیرنہیں لگتی۔ آدمی کو جہاں مال یا آبرو کے برباد ہونے کا اندیشہ ہو وہاں ہر گز کوئی عقل مند نہیں جا سکتا اوردین و ایمان تو مسلمان کی سب سے زیادہ عزیز چیز ہے۔ لہٰذا اس کی محافظت میں حد سے زیادہ جدوجہد اور کوشش فرض ہے۔ مال اور دنیا کی عزت اور دنیا کی زندگی تو فقط دنیا ہی تک محدود ہیں اور دین و ایمان سے تو آخرت اور ہمیشگی کے گھر
Flag Counter