حدیث:۶
حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ کون ہے جو اس بات کا ضامن ہو جائے کہ میں کسی سے کچھ نہیں مانگوں گا۔ تو میں اس کیلئے جنت دلانے کا ضامن ہوں؟ یہ سن کر حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں ! یا رسول اللہ!صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اس بات کی ضمانت لیتا ہوں۔ تو حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ حال تھا کہ وہ کبھی کسی سے کوئی چیز نہیں مانگتے تھے۔
(سنن ابی داود،کتاب الزکاۃ،باب کراھیۃ المسألۃ،الحدیث۱۶۴۳،ج۲،ص۱۷۰)
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے راوی ہیں کہ تم میں کوئی اپنی رسی لے کر جائے اور لکڑیوں کا ایک گٹھر اپنی پیٹھ پر لاد کر لائے اور اس کو بیچ کر اپنی ذات کا گزارہ کرے یہ اس سے بہت اچھا ہے کہ وہ لوگوں سے