Brailvi Books

جہنم کے خطرات
186 - 205
نے فرمایا کہ کھیتی اور مویشی کی حفاظت کے علاوہ اگر کوئی کسی دوسرے مقصد سے کتا پالے گا تو روزانہ اس کا ثواب ایک قیراط گھٹتا رہے گا۔
 (الترغیب والترہیب،کتاب الأدب وغیرہ،باب الترہیب من اقتناء الکلب...الخ، الحدیث۴،ج۴، ص۳۴۔صحیح مسلم، کتاب المساقاۃ، باب الأمربقتل الکلاب...الخ،الحدیث:۱۵۷۵،ص۸۵۰)
حدیث:۳

حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت جبریل علیہ السلام حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں آنے سے رک گئے تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ کس چیز نے آپکو آنے سے روک دیا تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو۔
     (الترغیب والترہیب،کتاب الأدب وغیرہ،باب الترہیب من اقتناء الکلب...الخ، الحدیث۸،ج۴،ص۳۵،المسندلامام احمد بن حنبل،حدیث بریدۃ الأسلمی، الحدیث:۲۳۰۴۸،ج۹،ص۱۸)
حدیث:۴

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور یہ کہا کہ میں شب گزشتہ بھی آیا تھا مگر میرے مکان میں داخل ہونے میں یہ رکاوٹ پڑ گئی کہ مکان کے دروازے میں کچھ آدمیوں کی تصویریں تھیں اور گھر کے اندر ایک پردہ تھا اس پر بھی تصویریں بنی ہوئی تھیں،اورگھر کے اندر ایک کتا بھی تھا۔ تو آپ حکم دیجئے کہ تصویروں کے سرکاٹ
Flag Counter