| جہنم کے خطرات |
کپ تو داہنے ہاتھ سے پکڑے رہتے ہیں اور طشتری میں چائے ڈال کر بائیں ہاتھ سے چائے پیتے ہیں۔ ایسا ہر گز نہیں کرنا چاہیے۔ گلاس میں اگرچہ سالن وغیرہ لگ جائے مگر بہر حال پانی داہنے ہی ہاتھ سے پینا چاہیے اور چائے کا کپ بائیں ہاتھ میں لے کر ساسر(پرچ)میں لوٹ کر چائے داہنے ہی ہاتھ سے پینی چاہیے تا کہ شیطان کے طریقے سے بچیں اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سنت ادا ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
(۶۹)کتا پالنا
شکار کرنے کیلئے، کھیتی کی حفاظت کیلئے، مویشیوں کی حفاظت کیلئے مکان کی حفاظت کیلئے ان چار مقصدوں کیلئے کتا پالنا جائز ہے۔ باقی ان کے سوا مثلاً کھیلنے کیلئے، دل بستگی اور تفریح کیلئے ،لڑانے یا دوڑانے کے لئے یا کسی اور کام کیلئے کتا پالنا ناجائز و ممنوع ہے۔ چنانچہ بہت سی حدیثوں میں اس کی ممانعت آئی ہے۔
حدیث:۱
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص شکار یا مویشیوں کی حفاظت کے علاوہ (کسی فضول کام) کیلئے کتا پالے گا تو اس کے ثواب میں سے روزانہ دو قیراط گھٹتا رہے گا ۔(الترغیب والترہیب،کتاب الأدب وغیرہ،باب الترہیب من اقتناء الکلب...الخ، الحدیث۱،ج۴، ص۳۴۔صحیح مسلم، کتاب المساقاۃ، باب الأمربقتل الکلاب...الخ،الحدیث:۱۵۷۴،ص۸۴۸)
حدیث:۲
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم