| جہنم کے خطرات |
بائیں ہاتھ سے کھانا،پینا یا کوئی چیز بائیں ہاتھ سے لینا دینا ممنوع ہے۔ حدیثوں میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ چنانچہ نیچے تحریر کی ہوئی حدیثوں کو بغور پڑھئے۔
حدیث:۱
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ہر گز ہر گز تم میں کوئی بائیں ہاتھ سے نہ کوئی چیز کھائے نہ کچھ پئے۔ کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا پیتا ہے اور حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس حدیث میں اتنا اور بھی بیان کرتے ہیں کہ بائیں ہاتھ سے نہ کوئی چیز لے نہ دے ۔(الترغیب والترہیب،کتاب الطعام وغیرہ ،الترہیب من الاکل والشرب...الخ، الحدیث۱، ج۳، ص۹۲۔صحیح مسلم،کتاب الأشربۃ، باب آداب الطعام...الخ، الحدیث۲۰۲۰،ص۱۱۱۷)
حدیث:۲
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا کہ تم میں ہر ایک داہنے ہاتھ سے کھائے اور داہنے ہاتھ سے پئے اور داہنے سے ہر چیز دے اور لے۔ اس لئے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا پیتا اور لیتا دیتا ہے۔(سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ، باب الاکل بالیمین، الحدیث: ۳۲۶۶، ج۴، ص۱۲)
مسائل و فوائد
میں نے اکثر دیکھا ہے کہ دستر خوان پر بائیں ہاتھ سے لوگ اس خیال سے پانی پی لیا کرتے ہیں کہ گلاس میں جھوٹا نہ لگ جائے۔ اسی طرح بعض لوگ چائے کا