| جہنم کے خطرات |
(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب النکاح،باب القسم، الفصل الثانی،الحدیث: ۳۲۳۶، ج۲،ص۲۳۴۔سنن الترمذی، کتاب النکاح،باب ماجاء فی التسویۃ بین الضرائر،الحدیث:۱۱۴۴،ج۲، ص۳۷۵)
حدیث:۲
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جس کے پاس دو بیویاں ہوں اور وہ ایک ہی کی طرف مائل ہو جائے تو وہ قیامت میں اس حالت میں آئے گا کہ اس کے بدن کی ایک شق گری ہوئی ہوگی۔ (یعنی ایک طرف جھکی اور مڑی ہوئی ہو گی)۔(الترغیب والترہیب،کتاب النکاح ،الترہیب من ترجیح احدی.....الخ، الحدیث۱، ج۳، ص۴۰۔سنن الترمذی، کتاب النکاح،باب ماجاء فی التسویۃ بین ضرائر، الحدیث۱۱۴۴،ج۲،ص۳۷۵)
حدیث:۳
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ بیشک عدل و انصاف کرنے والے اللہ تعالیٰ کے دربار میں نور کے منبروں پر ہوں گے یہ وہ لوگ ہوں گے جو اپنے فیصلوں میں، اور اپنی بیویوں کے معاملہ میں، اور ان تمام کاموں میں جن کے وہ والی بنے ہیں عدل کرتے ہیں۔(صحیح مسلم،کتاب الامارۃ، باب فضیلۃ الامام...الخ،الحدیث: ۱۸۲۷،ص۱۰۱۵)