| جہنم کے خطرات |
حدیث:۴
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: آدمی کے گنہگار ہونے کو یہی کافی ہے کہ آدمی اپنے نسب سے اظہار براء ت کرتے ہوئے کسی دوسرے خاندان سے ہونے کا دعویٰ کرے جس خاندان سے اس کا ہونا لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔(الترغیب والترہیب،کتاب النکاح ،الترہیب أن ینتسب...الخ، الحدیث۴،ج۳،ص۵۲)
حدیث:۵ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنے باپ کے غیر کو اپنا باپ بنانے کا دعویٰ کرے۔ وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھے گا حالانکہ جنت کی خوشبو پانچ سو برس کی راہ سے پائی جائے گی ۔
(الترغیب والترہیب،کتاب النکاح ،الترہیب أن ینتسب...الخ، الحدیث۵، ج۳، ص۵۲۔المسندلامام احمد بن حنبل، مسند عبداللہ بن عمروبن العاص، الحدیث:۶۶۰۳،ج۲،ص۵۷۸)
حدیث:۶
حضرت امیر المومنین ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی ایسے نسب کا دعویٰ کرے جس نسب میں اس کا ہونا لوگوں کو معلوم و مشہور نہیں، تو اس شخص نے اللہ تعالیٰ کی ناشکری کی اور جو نسب کا انکار کرے اس نے بھی اللہ تعالیٰ کی ناشکری کی۔(الترغیب والترہیب،کتاب النکاح ،الترہیب أن ینتسب...الخ، الحدیث۹، ج۳، ص۵۳،المعجم الأوسط للطبرانی،من اسمہ معاذ، الحدیث:۸۵۷۵،ا ج۶،ص۲۲۱)