Brailvi Books

جہنم کے خطرات
180 - 205
وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔
 (الترغیب والترہیب،کتاب النکاح وما یتعلق بہ،الترہیب أن ینتسب الانسان...الخ، الحدیث۱، ج۳، ص۵۱۔صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان حال...الخ، الحدیث:۱۱۵،ص۵۲)
حدیث:۲

     حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اپنے باپ کے غیر کو اپنا باپ بنانے کا دعویٰ کریگاحالانکہ اس کو معلوم ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو اس شخص نے ناشکری کی۔
 (الترغیب والترہیب،کتاب النکاح ،الترہیب أن ینتسب الانسان...الخ، الحدیث۲، ج۳، ص۵۱۔ صحیح البخاری،کتاب المناقب،باب۵، الحدیث:۳۵۰۸، ج۲،ص۴۷۶)
حدیث:۳

     حضرت یزید بن شریک بن طارق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو منبر پریہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو اپنے باپ کے غیر کو اپنا باپ بنانے کا دعویٰ کرتا ہے، یا جو غلام اپنے مولیٰ کے غیر کو اپنا مولیٰ بتائے تو ان دونوں پر اللہ تعالیٰ اور تمام فرشتوں اور تمام آدمیوں کی لعنت ہے۔ اور قیامت میں ان دونوں کی نہ کوئی فرض عبادت قبول ہوگی، نہ کوئی نفل عبادت قبول ہو گی۔
 (الترغیب والترہیب،کتاب النکاح ،الترہیب أن ینتسب الانسان...الخ، الحدیث۳، ج۳، ص۵۲،صحیح مسلم،کتاب الحج،باب فضل المدینۃ...الخ، الحدیث: ۱۳۷۰،ص۷۱۲)
Flag Counter