| جہنم کے خطرات |
واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی قرآن مجید پڑھ کر اس کو بھلا دے گا تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کریگا کہ وہ جذامی( کوڑھی) ہو گا۔
(الترغیب والترہیب،کتاب قراء ۃ القراٰن،الترہیب من نسیان...الخ، الحدیث۴،ج۲، ص۲۳۴۔سنن ابی داود، کتاب الوتر ، باب التشدیدفیمن حفظ القرأن ثم نسیہ، الحدیث:۱۴۷۴،ج۲،ص۱۰۷)
حدیث:۳
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جس سینے میں کچھ بھی قرآن مجید نہ ہو تو وہ ویران گھر کی مثل ہے۔(الترغیب والترہیب،کتاب قراء ۃ القراٰن،الترہیب من نسیان...الخ،الحدیث۱،ج۲، ص۲۳۳۔ سنن الترمذی،کتاب فضائل القراٰن،باب۱۸، الحدیث: ۲۹۲۲،ج۴، ص۴۱۹)
(۶۶)کسی دوسرے کو اپنا باپ بنا لینا
اپنے حقیقی باپ کو چھوڑ کرکسی دوسرے کو اپنا باپ بتانا یا اپنے خاندان و نسب کو چھوڑ کر کسی دوسرے خاندان سے اپنا نسب جوڑنا حرام وگناہ اور جنت سے محروم کرکے دوزخ میں لے جانے والا کام ہے اس بارے میں بڑی سخت وعیدیں حدیثوں میں آئی ہیں چنانچہ مندرجہ ذیل حدیثیں بہت عبرت خیز ہیں۔
حدیث:۱
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو اپنے باپ کے غیر کو اپنا باپ بنانے کا دعویٰ کر ے حالانکہ