Brailvi Books

جہنم کے خطرات
18 - 205
یہ بھی روایت ہے کہ جہنم میں ایک تنور ہے جو اندر سے بہت چوڑا اور اُوپر سے بہت کم چوڑا ہے اُس میں زنا کار عورتوں اور مردوں کو ڈال دیا جائے گا تو آگ کے شعلوں میں وہ سب جلتے ہوئے تنور کے منہ تک اوپر آ جائیں گے پھر ایک دم وہ شعلے بجھ جائیں گے تو وہ سب اوپر سے نیچے تنور کی گہرائی میں گر پڑیں گے۔
(صحیح البخاری،کتاب الجنائز،باب ،الحدیث۱۳۸۶ملخصاً،ج۱،ص۴۶۷)
   خونیں د ریا کا عذ ا ب
    کچھ دوزخیوں کو خون کے دریا میں ڈال دیا جائے گاتو وہ تیرتے ہوئے کنارہ کی طرف آئیں گے تو ایک فرشتہ ایک پتھر کی چٹان اُن کے منہ پر اِس زور سے مارے گا کہ وہ پھر بیچ دریا میں پلٹ کر چلے جائیں گے ۔ بار بار یہی عذاب اُن کو دیا جاتا رہے گا۔ یہ سود خوروں کا گروہ ہو گا۔
(صحیح البخاری،کتاب الجنائز،باب ،الحدیث۱۳۸۶ملخصاً،ج۱،ص۴۶۷)
گلپھڑے چیرنے کا عذ ا ب
    کچھ لوگوں کو جہنم میں اس طرح عذاب دیا جائے گا کہ ایک فرشتہ اُن کو لٹا کر ایک سنسی اُن کے منہ میں ڈالے گا اور ایک گلپھڑ ے کو اس قدرپھاڑ دے گا کہ اُس کا شگاف اُس کے سر کے پچھلے حصہ تک پہنچ جائے گا،پھر اِسی طرح دوسرے گلپھڑے کو پھاڑ دے گا جب تک پہلاگلپھڑا درست ہو جائے گا پھر اِس کو پھاڑ دے گااِسی طرح گلپھڑے درست ہوتے رہیں گے اور وہ فرشتہ اُن کو سنسی کی پکڑ سے چیرتا اور پھاڑتا رہے گا۔ یہ جھوٹ بولنے والوں کا گروہ ہو گا۔     (المرجع السابق)
Flag Counter