Brailvi Books

جہنم کے خطرات
178 - 205
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجد نبوی کے ایک جانب ایک میدان بنا دیا تھا جس کو لوگ '' بُطَیْحَاء'' کہتے تھے اور امیر المومنین نے یہ فرما دیا تھا کہ جو کوئی شور کرے یا شعر گائے یا بلند آواز سے گفتگو کرے تو وہ مسجدسے نکل کراس میدان میں آ جائے۔
 (مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الصلوۃ،باب المساجد...الخ،الفصل الثالث، الحدیث: ۷۴۵،ج۱،ص۲۳۵،الموطا للامام مالک،کتاب قصر الصلاۃ فی السفر، باب جامع الصلاۃ، الحدیث۴۳۲،ج۱،ص۱۷۰)
 (۶۵) قرآن مجید بھلا دینا
    قرآن مجید پڑھ کر غفلت اور لاپرواہی سے اس کو بھلا دینا بہت سخت گناہ ہے اس کے بارے میں چند حدیثیں بہت ہی لرزہ خیز ہیں۔چنانچہ

حدیث:۱

     حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے تمام ثوابوں کو میرے سامنے پیش کیا گیا یہاں تک کہ مسجد سے کسی گندی چیز کے نکالنے کا ثواب بھی پیش کیا گیا اور میری امت کے تمام گناہوں کو بھی میرے سامنے پیش کیا گیا تو میں نے اس سے بڑا کسی گناہ کو نہیں دیکھا کہ آدمی نے قرآن مجید کی کوئی سورت یا آیت جو اسے یاد تھی اسے بھلا دیا۔
 (الترغیب والترہیب،کتابقراء ۃ القراٰن،الترہیب من نسیان القراٰن...الخ، الحدیث۳، ج۱، ص۲۳۴،سنن ابی داود، کتاب الصلوٰۃ ، باب [فی] کنس المسجد،الحدیث: ۴۶۱،ج۱،ص۱۹۸)
حدیث:۲

    حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ
Flag Counter