Brailvi Books

جہنم کے خطرات
177 - 205
صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ کوئی مسجد میں سودا بیچ رہا ہے یا سودا خرید رہا ہے تو تم لوگ کہہ دو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری تجارت میں نفع نہ دے اور جب تم دیکھو کہ کوئی اپنی گم شدہ چیز کو چلا چلا کر مسجد میں ڈھونڈ رہا ہے تو تم کہہ دو کہ خدا عزوجل کرے تمہاری گم شدہ چیز تمہیں نہ ملے۔
 (الترغیب والترہیب،کتاب الصلوۃ،باب الترہیب من البصاق فی المسجد، الحدیث۱۴،ج۱،ص۱۲۶)
حدیث:۴

     حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں مسجد میں لیٹا ہوا تھا تو کسی نے مجھ کو کنکری ماری جب میں نے دیکھا تو وہ امیرالمومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ جاؤ اور ان دونوں آدمیوں کوجو مسجد میں پکار کر باتیں کر رہے تھے ،میرے پاس لاؤ تو میں ان دونوں کو لایا۔ تو امیر المومنین نے ان دونوں سے پوچھا کہ تم دونوں کہاں کے رہنے والے ہو؟ تو ان دونوں نے کہا کہ ہم طائف کے رہنے والے ہیں تو امیر المومنین نے فرمایا کہ اگر تم دونوں مدینہ کے رہنے والے ہوتے تومیں تم دونوں کو مار مار کر درد مند کر دیتا۔ تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مسجد میں بلند آواز سے گفتگو کر رہے ہو
 (مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الصلوۃ،باب المساجد...الخ،الفصل الثالث، الحدیث: ۷۴۴،ج۱،ص۲۳۴۔صحیح البخاری،کتاب الصلوٰۃ،باب رفع الصوت....الخ، الحدیث۴۷۰،ج۱،ص۱۷۸)
حدیث:۵

     حضرت امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر
Flag Counter