(۶۴) مسجد میں دنیا کی بات کرنا
مسجدوں میں دنیا کی بات چیت کرنا اور شور مچانا منع ہے۔ اس گناہ سے بچنا لازم ہے کیونکہ حدیثوں میں اس کی ممانعت آئی ہے۔چنانچہ
حدیث:۱
حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرسلا ًروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ مسجدوں میں دنیا کی باتیں لوگ کریں گے تو تم ان لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو کہ ان کو خدا عزوجل سے کچھ کام نہیں ۔(شعب الایمان للبیھقی،باب فی الصلوات،فصل المشی الی المساجد، الحدیث ۲۹۶۲،ج۳،ص۸۶)
حدیث:۲
حدیث میں آیا ہے کہ مسجد میں دنیاوی بات چیت نیکیوں کو اس طرح کھا ڈالتی ہے جس طرح چوپائے گھاس کو کھا ڈالتے ہیں۔(اتحاف السادۃ المتقین،کتاب اسرارالصلوۃ ومھماتھا،الباب الاول،ج۳،ص۵۰)
حدیث:۳
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ