Brailvi Books

جہنم کے خطرات
169 - 205
واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ لوگ اس وقت تک ہمیشہ خیریت اور اچھی حالت میں رہیں گے جب تک کہ ایک دوسرے پر حسد نہ کریں گے۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،الاکمال، الحدیث: ۷۴۴۶،الجزء الثالث،ص۱۸۶)
(۶۱) بغض و کینہ
مسلمانوں سے بغض اور کینہ رکھنا بھی حرام اور گناہ ہے اس بارے میں یہ چند حدیثیں خاص طور سے بغور پڑھیے۔

حدیث:۱

     حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بغض نہ رکھو اور ایک دوسرے سے قطع تعلق نہ کرو اور تم لوگ بھائی بھائی بن کر رہو۔
(صحیح مسلم، کتاب البروالصلۃ،باب تحریم الظن، الحدیث:۲۵۶۳،ص۱۳۸۶ )
حدیث:۲

     حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: شب براء ت میں اللہ تعالیٰ تمام بخشش مانگنے والوں کی مغفرت فرما دیتا ہے اوررحمت طلب کرنے والوں پر رحمت نازل فرما دیتا ہے۔ لیکن کینہ رکھنے والے کے معاملہ کو مؤخر اور ملتوی فرما دیتا ہے۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،الحقدوالشحناء، الحدیث: ۷۴۴۷، الجزء الثالث،ص۱۸۶)
Flag Counter