Brailvi Books

جہنم کے خطرات
168 - 205
حدیث:۳

    حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ آہستہ آہستہ تمہارے اندر اگلی امتوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں یعنی حسد اور بغض۔ یہ دین کو مونڈنے والی بیماریاں ہیں، بال کو مونڈنے والی نہیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی جان ہے کہ تم لوگ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکو گے جب تک مومن نہ ہو جاؤ۔ اور تم لوگ اس وقت تک مومن نہ ہو گے جب تک کہ آپس میں ایک دوسرے سے محبت نہ کرو گے۔ کیا میں تمہیں وہ کام نہ بتا دوں کہ جب تم لوگ اس کو کرو گے تو ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے اور وہ کام یہ ہے کہ تم لوگ آپس میں سلام کا چرچا کرو۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،الحسد، الحدیث: ۷۴۴۰،الجزء الثالث،ص۱۸۶)
حدیث:۴

     حضرت عبداللہ بن بسررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ حسد کرنے والا اور چغلی کھانے والا اور کاہن (نجومی)، مجھ کو ان لوگوں سے اور ان لوگوں کو مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،الحسد، الحدیث: ۷۴۴۲،الجزء الثالث،ص۱۸۶)
حدیث:۵

     حضرت ضمرہ بن ثعلبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ
Flag Counter