Brailvi Books

جہنم کے خطرات
166 - 205
سب سے پہلی صلاح یقین و زہد ہے اور اس امت کا سب سے پہلا فساد بخیلی اورامید ہے۔
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی الجود والسخاء، الحدیث۱۰۸۴۴،ج۷،ص۴۲۷)
حدیث:۳

     حضرت وا ثلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ لالچی ایسی کمائی طلب کرتا ہے جو حلال نہ ہو۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،الحرص، الحدیث: ۷۴۳۰،الجزء الثالث،ص۱۸۵)
حدیث:۴

    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ طمع علماء کے دلوں سے علم شریعت کو دور کر دیتی ہے۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،الطمع، الحدیث: ۷۵۷۳،الجزأالثالث،ص۱۹۸)
حدیث:۵

     حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث مرسل مروی ہے کہ وہ چکنی اور پھسلا دینے والی چیز کہ جس پر علماء کے قدم ٹھہر نہیں سکتے وہ طمع (لالچ ) ہے۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،الطمع، الحدیث: ۷۵۷۶،الجزء الثالث،ص۱۹۸)
(۶۰) حسد
    حسد یہ ہے کہ کسی کی نعمتوں کے زوال و بربادی کی تمنا کرنا۔ یہ بھی بڑی ہی مہلک اور بہت ہی موذی دل کی بیماری ہے اور حرص ہی کی طرح یہ بھی بڑے بڑے
Flag Counter