| جہنم کے خطرات |
خلاصہ کلام یہ ہے کہ بخیلی بدترین گناہ والی خصلت ہے جو ہزاروں نیکیوں سے محروم کر دینے والی خصلت ہے اور دنیا میں اس کا انجام ذلت و خواری اور قسم قسم کی تکالیف ہیں اور آخرت میں اس گناہ کی سزا جہنم کا درد ناک عذاب ہے۔(واللہ تعالیٰ اعلم)
(۵۹) حرص و طمع
یہ بھی بہت ہی خبیث و قبیح عادت ہے۔ یہ چوری، ڈاکہ، غصب، خیانت، قتل و غارت، وغیرہ سیکڑوں ایسے ایسے بدترین گناہوں کا سر چشمہ ہے جو جہنم میں لے جانے والے گناہ کبیرہ ہیں۔ اسی لئے حدیثوں میں بکثرت اس کی قباحت و مذمت کا بیان آیا ہے۔چنانچہ
حدیث:۱
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے لیکن اس کی دو خصلتیں ہمیشہ جوان رہتی ہیں ایک مال کی حرص اوردوسری عمر کی حرص۔(صحیح مسلم،کتاب الزکوٰۃ، باب کراھۃ الحرص علی الدنیا، الحدیث:۱۰۴۷، ص۵۲۱۔سنن ابن ماجہ،کتاب الزھد،باب الامل و الاجل،الحدیث ۴۲۳۴، ج۴، ص۴۸۴)
حدیث:۲
حضرت عمرو بن شعیب سے ان کی سند کے ساتھ روایت ہے کہ اس امت کی