Brailvi Books

جہنم کے خطرات
164 - 205
ہو گا تو بخیل نہیں ہو گا یہ دونوں بری خصلتیں ایک ساتھ مومن میں نہیں پائی جائیں گی۔

حدیث:۳

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ سخی اللہ سے قریب ہے، جنت سے قریب ہے،لوگوں سے قریب ہے، لیکن جہنم سے دور ہے اور بخیل اللہ عزوجل سے دور ہے،جنت سے دور ہے،لوگوں سے دور ہے،لیکن جہنم سے قریب ہے اور سخی جاہل، بخیل عابد سے اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسند ہے۔
(سنن الترمذی، کتاب البروالصلۃ، باب ماجاء فی السخاء، الحدیث:۱۹۶۸، ج۳،ص۳۸۷)
حدیث:۴

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ آدمی میں دو خصلتیں بدترین ہیں۔

ایک حرص والی بخیلی، دوسری سخت بزدلی۔
(سنن ابی داود،کتاب الجھاد،باب فی الجرأۃوالجبن،الحدیث۲۵۱۱،ج۳،ص۱۸)
حدیث:۵

     حضرت ابن عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ اس امت کے اگلے لوگ یقین اور زہد کی وجہ سے نجات پا گئے اور اس امت کے پچھلے لوگ بخیلی اور حرص کی وجہ سے ہلاک ہوں گے۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،البخل، الحدیث: ۷۳۸۵، ج۳،ص۱۸۱)
Flag Counter