Brailvi Books

جہنم کے خطرات
161 - 205
حدیث:۴

     امیر المومنین حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے منبر پر فرمایا کہ اے لوگو!تواضع کرو اس لئے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے لئے تواضع کریگا تو اللہ تعالیٰ اس کو بلند فرما دے گا تو وہ اپنی نظر میں چھوٹا ہو گا مگر لوگوں کی نگاہوں میں بہت بڑا ہو گا۔ اور جو تکبر کریگا اللہ تعالیٰ اس کو پست کر دے گا تووہ اپنے نزدیک بڑا ہو گا اور لوگوں کی نگاہوں میں اتنا چھوٹا ہو گا کہ کتے اور خنزیر سے بھی کمتر ہو گا۔
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی حسن الخلق،فصل فی التواضع، الحدیث۸۱۴۰، ج۶،ص۲۷۶)
حدیث:۵

     حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جس کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہو گا وہ جنت میں نہیں داخل ہو گا۔ تو ایک شخص نے عرض کیا کہ آدمی اس کو پسند کرتا ہے کہ اسکا کپڑا اچھا ہو، اس کاجوتا اچھا ہو(تو کیا یہ بھی تکبر ہے) تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جمال والا ہے اور وہ جمال والے کو پسند فرماتا ہے۔ (یہ تکبر نہیں ہے) بلکہ تکبر یہ ہے کہ آدمی حق سے سرکشی کرے اور دوسرے لوگوں کو ذلیل سمجھے۔
(صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب تحریم الکبر وبیانہ، الحدیث:۹۱،ص۶۰)
حدیث:۶

حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تم لوگ تکبر سے بچو۔ اس لئے کہ آدمی
Flag Counter