Brailvi Books

جہنم کے خطرات
160 - 205
داخل نہیں ہو گا۔
(صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب تحریم الکبر وبیانہ، الحدیث۹۱،ص۶۱)
حدیث:۲

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تین آدمیوں سے (بوجہ غضب کے) اللہ تعالیٰ نہ کلام فرمائے گا،نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے )دیکھے گا،نہ انہیں گناہوں سے پاک فرمائے گا اور ان کیلئے درد ناک عذاب ہے۔

(۱) زنا کار بڈھا (۲) جھوٹا بادشاہ (۳) متکبر فقیر۔
(صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان غلظ .....الخ، الحدیث:۱۰۷،ص۶۸)
حدیث:۳    

     حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تکبر کرنے والے قیامت کے دن میدان محشر میں چیونٹیوں کے مثل بنا کر لائے جائیں گے مگر ان کی صورتیں آدمی کی ہوں گی اور ہر طرف سے ان پر ذلت کا گھیرا ہو گا اور وہ گھسیٹ کر جہنم کے اس قید خانہ میں ڈالے جائیں گے جس کا نام ''بولس'' (ناامیدی کی جگہ ) ہو گا۔ ان کے اوپر جہنم کی آگ ہو گی جو ''نارالانیار'' کہلاتی ہے اور انہیں جہنمیوں کے بدن کا پیپ پلایا جائے گا جس کا نام ''طینۃ الخبال'' (پیپ کا کیچڑ) ہے۔
(سنن الترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ،باب۴۷، الحدیث: ۲۵۰۰،ج۴،ص۲۲۱)
Flag Counter