Brailvi Books

جہنم کے خطرات
16 - 205
    پوری آیت کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ شیطان کی پیروی کرنے والے بھی سات حصوں میں منقسم ہیں ان میں سے ہر ایک کیلئے جہنم کا ایک طبقہ معین ہے۔
 (حاشیۃ الصاوی علی الجلالین،ج۳،ص۱۰۴۳،پ۱۴،الحجر:۴۴)
جہنم کی خوفناک شکل
    حدیث شریف میں ہے کہ جہنم جب قیامت کے دن اپنی جگہ لائی جائے گی تو اس کو ستر ہزار لگامیں لگائی جائیں گی اور ہر لگام کو ستر ہزار فرشتے کھینچتے ہوں گے۔
  (صحیح مسلم،کتاب الجنۃوصفۃ...الخ،باب فی شد ۃحر جہنم ،الحدیث ۲۸۴۲،ص۱۵۲۳)
جہنم کا داروغہ
     جہنم کے داروغہ کا نام ''مالک''علیہ السلام ہے ۔یہ ایک فرشتہ ہیں اِ ن ہی کے زیر اہتمام دوزخیوں کو ہر قسم کا عذاب دیا جائے گا۔
عذاب جہنم کی چند صورتیں
    جہنم میں دوزخیوں کو طرح طرح کے خوفناک اور بھیانک عذا ب میں مبتلا کیا جائے گا۔ اُن عذابوں کی قسموں اور اُن کی کیفیتوں کو خداو ند ِ علامُ الغیوب کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ جہنم میں دی جانیوالی سزاؤں کو دنیا میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ عذاب کی چندصورتیں ہیں جن کا حدیثوں میں تذکرہ آیا ہے اُن میں سے بعض یہ ہیں۔
آگ کا عذ ا ب
دوزخیوں کو جہنم کی آگ میں بار بار جلایا جائے گا جب وہ جل بھن کر کوئلہ ہو جائیں گے تو پھر دوبارہ ان کو نئے گوشت اور نئے چمڑے کے ساتھ زندہ کیا جائے گا
Flag Counter