اللہ تعالیٰ نے کافروں ، مشرکوں ، منافقوں اور دوسرے مجرموں اور گناہ گاروں کو عذاب اور سزا دینے کیلئے آخرت میں جو ایک نہایت ہی خوفناک اور بھیانک مَقام تیار کر رکھا ہے اُس کا نام '' جہنم'' ہے اور اُسی کو اُردو میں ''دوزخ'' بھی کہتے ہیں۔
جہنم کہاں ہے
ایک قول یہ ہے کہ ''دوزخ'' ساتویں زمین کے نیچے ہے۔
(شرح العقائد النسفیۃ،قولہ والجنۃ حق...الخ،حاشیہ۹،ص۱۰۵)
جہنم کے طبقا ت
قرآن مجید کی آیت مبارکہ ہے:
لَہَا سَبْعَۃُ اَبْوَابٍ ؕ لِکُلِّ بَابٍ مِّنْہُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوۡمٌ ﴿۴۴﴾٪
ترجمہ کنز الایمان : اُ س کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کیلئے اِن میں سے ایک حصہ بٹا ہواہے۔(پ14،الحجر:44)
ا س آیت کی تفسیر میں مفسرین کا قول ہے کہ جہنم کے سات طبقات ہیں جن کے نام یہ ہیں :
(۱)جَہَنَّم (۲)لَظَی (۳)حُطَمَہ (۴)سَعِیْر (۵)سَقَر (۶)جَحِیْم (۷) ہَاوِیَہ