| جہنم کے خطرات |
میرے نزدیک دجال سے بھی زیادہ خوفناک ہے! تو ہم لوگوں نے عرض کیا کہ کیوں نہیں یا رسول اللہ!صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ضرور ہم لوگوں کو خبر دیجئے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ چھپا ہوا شرک ہے اور وہ یہ ہے کہ آدمی نماز پڑھنے کھڑا ہو تو وہ یہ دیکھ کر اپنی نماز کو زیادہ لمبی کر دے کہ کوئی آدمی اس کو دیکھ رہا ہے۔
(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الرقاق، باب الریاء والسمعۃ، الفصل الثالث، الحدیث: ۵۳۳۳،ج۳،ص۱۴۰۔سنن ابن ماجہ،کتاب الزہد، باب الریاء والسمعۃ، الحدیث: ۴۲۰۴،ج۴،ص۴۷۰)
مسائل و فوائد
الحاصل ''ر یا کاری ''سخت حرام، اور گناہ کبیرہ ہے۔ ریاکاری کرنے سے عبادتوں کا اجر و ثواب نہ صرف غارت و اکارت ہو جاتا ہے بلکہ وہ عبادت گناہ عظیم بن جاتی ہے جس سے اگر سچی توبہ نہ کرے تو اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔''واللہ تعالیٰ اعلم''
(۵۷) تکبر
تکبر وہ قبیح و مذموم چیز ہے جو سخت حرام اور گناہ ہے اور یہ وہ جرم ہے کہ دنیا و آخرت دونوں جگہوں میں اس کا انجام ذلت و خواری ہے ۔یہی وہ گناہ ہے جس نے ہمیشہ کیلئے ابلیس کے گلے میں لعنت کا طوق ڈال دیا اور وہ مردود و مطرود ہو کر بہشت سے نکال دیا گیا اور قیامت تک تمام ملائکہ اور جن و انس اس پرلعنت بھیجتے رہیں گے اور قیامت کے دن وہ اور اس کے متبعین جہنم کا ایندھن بنیں گے۔
تکبر عزازیل را خوارکرد بزندان لعنت گرفتار کرد