Brailvi Books

جہنم کے خطرات
157 - 205
آدمی صبح کو روزہ دار رہے گا۔ پھر اس کی شہوتوں میں سے کوئی شہوت اس کے ساتھ آ جائے گی تو وہ روزہ چھوڑ دے گا۔
(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الرقاق، باب الریاء والسمعۃ، الفصل الثالث، الحدیث: ۵۳۳۲،ج۳،ص۱۴۰۔شعب الایمان للبیھقی،باب فی اخلاص العمل للہ وترک الریاء،الحدیث۶۸۳۰،ج۵،س۳۳۳)
حدیث:۷

     حضرت محمود بن لبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ مجھے سب سے زیادہ جس چیز کا تم لوگوں پر خوف ہے وہ چھوٹا شرک ہے تو لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ!صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم چھوٹا شرک کیا ہے؟ تو فرمایا کہ ''ریا کاری'' اور بیہقی میں یہ بھی ہے کہ جس دن اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے تو ریا کاروں سے فرمائے گا کہ تم لوگ اس کے پاس جاؤ جس کو تم دنیا میں اپنا عمل دکھا کر کیا کرتے تھے پھر تم دیکھ لو کہ کیا تم اس کے پاس کوئی جزاء اور بھلائی پاتے ہو۔
(المسند لامام احمد بن حنبل،حدیث محمودبن لبید، الحدیث۲۳۶۹۲، ج۹،ص۱۶۰۔شعب الایمان للبیھقی،باب فی اخلاص العمل للہ وترک الریاء،الحدیث۶۸۳۱،ج۵،ص۳۳۳)
حدیث:۸

     حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمارے پاس اس حال میں تشریف لائے کہ ہم لوگ دجال کا تذکرہ کر رہے تھے تو آپ نے فرمایا کہ کیا میں تم لوگوں کو اس چیز کی خبر نہ دوں جو
Flag Counter