حدیث:۶
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ وہ رونے لگے تو لوگوں نے ان سے کہا کہ کیا چیز آپ کو رلاتی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ایک بات فرماتے ہوئے سنا تھا اسی کو یاد کرکے رو رہا ہوں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مجھ کو اپنی امت پر شرک اور چھپی ہوئی شہوت کا خوف ہے تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ !صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کیا آپ کی امت آپ کے بعد شرک کرے گی؟ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ ''ہاں'' لیکن سن لو کہ وہ سورج یا چاند اور پتھر اور بت کی عبادت نہیں کریں گے لیکن وہ اپنے عملوں میں ریا کاری کریں گے اور چھپی ہوئی شہوت یہ ہے کہ ان میں سے ایک