| جہنم کے خطرات |
حدیث:۲
حضرت جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایاکہ جو شہرت کیلئے کوئی عمل کریگا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسکے عیوب کو مشہور کریگا اور جو ریا کاری کریگا تو اللہ تعالیٰ اسکی ریا کاری کا اس کو بدلہ دے گا۔(صحیح مسلم،کتاب الزھدوالرقائق،باب من أشرک ...الخ، الحدیث:۲۹۸۷، ص۱۵۹۴)
حدیث:۳
حضرت ابو سعید بن ابو فضالہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سب لوگوں کو جمع فرمائے گا تو ایک منادی یہ اعلان کرے گا کہ جس نے اپنے اس عمل میں جو اللہ کیلئے کیا ہے کسی دوسرے کو شریک کر لیا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کا ثواب اللہ عزوجل کے غیر سے طلب کرے۔(سنن الترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورۃ الکھف،الحدیث۳۱۶۵، ج۵،ص۱۰۵)
حدیث:۴
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ آخری زمانے میں کچھ ایسے بھی لوگ نکلیں گے جو دنیا کو دین کے ذریعے طلب کریں گے۔ وہ لوگوں کیلئے بھیڑ کی کھال پہنیں گے۔ اپنی نرم دلی ظاہر کرنے کیلئے ان کی زبانیں شکر سے زیادہ میٹھی ہوں گی اور ان کے دل بھیڑیوں کے دل ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ( ان ریا کاروں سے) فرمائے گا کہ کیا یہ لوگ میرے مہلت دینے سے بے