Brailvi Books

جہنم کے خطرات
153 - 205
تھا مگر یہ نہیں مانا۔ بیشک رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے سونے چاندی کے برتنوں میں کچھ کھانے پینے اور حریر و دیباج (ریشمی کپڑوں) کے پہننے سے منع فرمایا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے کہ یہ سب چیزیں دنیا میں کافروں کیلئے ہیں اور آخرت میں تم مسلمانوں کیلئے ہیں۔
 (سنن الترمذی،کتاب الأشربۃ، باب ماجاء فی کراہیۃ الشرب فی آنیۃ...الخ، الحدیث:۱۸۸۵،ج۳،ص۳۴۹)
مسائل و فوائد
    سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا یا اور کسی طریقے سے ان کو استعمال کرنا حرام و ناجائز اور گناہ کا کام ہے۔ جس کی سزا جہنم کا عذاب ہے۔ وہ گلاس اور کٹورا جس میں دوسری دھاتوں کے ساتھ کچھ چاندی یا سونا لگا کر بنایا گیا ہو اس میں بھی کھانا پینا حرام ہے۔ ہاں البتہ اگر کسی دھات کے برتن پر چاندی کی صرف قلعی کر دی گئی ہو، تو ایسے برتن میں کھانے پینے کی ممانعت نہیں ہے۔                     (واللہ تعالیٰ اعلم)
 (۵۶) ریا کاری
کوئی بھی نیک عمل اور عبادت ہو خدا کی رضا چاہتے ہوئے، اور اخلاص کی نیت سے کرنا لازم ہے اگر نام و نمود اور شہرت یا کوئی دوسری نفسانی خواہش مقصود ہو تو ''ریا کاری'' ہے اور ریاکاری وہ گناہ کبیرہ ہے جس کو شرک کی ایک شاخ کہا گیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے ریا کاری کرنے والوں کو شیطان کا ساتھی بتایا ہے۔ چنانچہ ارشاد قرآنی ہے کہ
Flag Counter