Brailvi Books

جہنم کے خطرات
152 - 205
آگ گھونٹ گھونٹ داخل کرتا ہے۔
 (صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ،باب تحریم استعمال أوانی الذھب...الخ، الحدیث:۲۰۶۵،ص۱۱۴۲)
حدیث:۲

     حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ باریک اور موٹے ریشمی کپڑے نہ پہنو اور سونے چاندی کے برتنوں میں کچھ نہ پیو اور نہ سونے چاندی کی تھالیوں میں کچھ کھاؤ۔ کیونکہ دنیا میں یہ برتن کافروں کیلئے ہیں اور آخرت میں تم مسلمانوں کیلئے ہیں۔
 (صحیح البخاری،کتاب الأطعمۃ،باب الأکل فی انا ء مفضّضٍ، الحدیث:۵۴۲۶، ج۳،ص۵۳۵)
حدیث:۳

     حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص سونے چاندی کے برتنوں میں یا ان برتنوں میں جس میں کچھ سونا چاندی لگا ہو کچھ پیتا ہے تو وہ گھونٹ گھونٹ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ داخل کرتا ہے۔
    (سنن الدا رقطنی، کتاب الطھارۃ، باب أوا نی الذھب والفضۃ،الحدیث:۹۳، ج۱،ص۵۸)
حدیث:۴

     حضرت حکم نے ابن ابی لیلیٰ سے سنا کہ حضرت حذیفہرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پانی مانگا تو ایک آدمی انکے پاس چاندی کے برتن میں پانی لایا تو حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس برتن کو پھینک دیا اور فرمایا کہ میں نے اس کو اس برتن کے استعمال سے منع کیا
Flag Counter