| جہنم کے خطرات |
حدیث:۷
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص کالا خضاب لگائے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا منہ کالا کریگا۔(کنزالعمال،کتاب الزینۃ والتجمل، من قسم الاقوال، محظورات الخضاب، الحدیث:۱۷۳۲۹، الجزء السادس،ص۲۸۴)
مسائل و فوائد
حضرت علامہ نووی ''شارح مسلم ''رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ بالوں کی سفیدی بدلنے کیلئے سرخ یا پیلا خضاب لگانا مرد اور عورت دونوں کیلئے مستحب ہے اور کالے رنگ کے خضاب کے بارے میں مختار مذہب یہ ہے کہ یہ مکروہ تحریمی ہے کیوں کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا '' واجتنبوا السواد '' یعنی کالے خضاب سے بچو۔(شرح النووی، کتاب اللباس والزینۃ،باب استحباب خضاب الشیب...الخ،ج۲، ص۱۹۹)
(۵۵) سونے چاندی کے برتن
سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا، یا ان برتنوں میں تیل رکھ کر اس تیل کو سر میں لگانا یا بدن پر مالش کرنا۔ غرض کسی طرح بھی ان برتنوں کو استعمال کرنا شریعت میں ممنوع و حرام اور گناہ ہے۔ حدیثوں میں بکثرت اس کی ممانعت آئی ہے۔
حدیث:۱
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص چاندی کے برتنوں میں کچھ پیتا ہے تو گویا وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی