| جہنم کے خطرات |
حدیث:۴ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ایک شخص مہندی کا خضاب لگا کر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سامنے سے گزرا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ یہ کیا ہی اچھا خضاب ہے۔ پھر دوسرا آدمی گزرا جو مہندی اور کتم (ایک گھاس) کا خضاب لگائے ہوئے تھا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ یہ اس سے زیادہ اچھا ہے پھر ایک تیسرا آدمی گزرا جو پیلا خضاب لگائے ہوئے تھا تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ یہ ان سب خضابوں سے زیادہ اچھا خضاب ہے۔
(سنن ابی داود، کتاب الترجل، باب ماجاء فی خضاب الصفرۃ، الحدیث:۴۲۱۱، ج۴، ص۱۱۷ )
حدیث:۵
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سب سے پہلے مہندی اور وسمہ کا خضاب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے لگایا اور سب سے پہلے کالا خضاب فرعون نے لگایا۔(کنزالعمال،کتاب الزینۃ والتجمل، من قسم الاقوال، الخضاب، الحدیث:۱۷۳۰۹، الجزء السادس،ص۲۸۳ )
حدیث:۶
حضرت عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف قیامت کے دن نظر رحمت نہیں فرمائے گا جو کالا خضاب لگائے گا۔(کنزالعمال،کتاب الزینۃ والتجمل،من قسم الاقوال، محظورات الخضاب، الحدیث:۱۷۳۲۷، الجزء السادس،ص۲۸۴)