Brailvi Books

جہنم کے خطرات
149 - 205
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد حضرت ابو قحافہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بارگاہ نبوت میں لایا گیا۔ تو ان کی داڑھی اور سر کے بال ثغامہ گھاس کی طرح بالکل سفید تھے تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ بالوں کی اس سفیدی کو کسی رنگ سے بدل ڈالو اور سیاہی سے بچو( یعنی بالوں کو کالا نہ کرو )۔
 (صحیح مسلم، کتاب اللباس والزینۃ، باب استحباب خضاب الشیب...الخ، الحدیث:۲۱۰۲،ص۱۱۶۴)
حدیث:۲

     حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ آخری زمانے میں ایک ایسی قوم ہو گی جو کالے رنگ کا خضاب لگائے گی جو کبوتروں کے سینے کی طرح بالکل کالا ہو گا۔ یہ لوگ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائیں گے۔
 (مشکوٰۃ المصابیح ، کتاب اللباس،باب الترجل،الفصل الثانی، الحدیث: ۴۴۵۲، ج۲ ص۴۹۱۔ المسند لامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عباس،الحدیث ۲۴۷۰، ج۱،ص۵۸۶)
حدیث:۳

     حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کرم کے جوتے پہنتے تھے اور اپنی داڑھی کو ورس گھاس اور زعفران سے پیلی رنگتے تھے۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بھی یہی کرتے تھے۔
 (سنن ابی داود،کتاب الترجل،باب ماجاء فی خضاب الصفرۃ،الحدیث۴۲۱۰، ج۴،ص۱۱۷)
Flag Counter