Brailvi Books

جہنم کے خطرات
148 - 205
حدیث:۷

     عمارہ بن حزم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھے ایک قبر کے اوپر بیٹھے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ تم قبر سے اتر جاؤ اور قبر والے کوایذا مت دو اور وہ تم کو ایذا نہ دے۔
 (الترغیب والترہیب،کتاب الجنائزوما یتقدمھا،الترہیب من الجلوس...الخ، الحدیث:۴، ج۴،ص۲۰۲)
مسائل و فوائد
    یہ متفقہ مسئلہ ہے کہ جن جن چیزوں سے زندوں کو تکلیف اور ایذاء پہنچتی ہے ان ان چیزوں سے مردوں کو بھی تکلیف اور ایذا پہنچتی ہے لہٰذا قبروں پر پیشاب، پاخانہ کرنا یا کوئی گندی چیز ڈالنا یا قبروں کو تھوڑ پھوڑ کر مسمار کر دینا یا قبروں کو روندنا یا قبروں پر مکان بنانا یا قبروں پر بیٹھنا یا لیٹنا چونکہ ان باتوں سے مردوں کو تکلیف اور ایذا پہنچتی ہے اس لئے یہ سب کام ممنوع و ناجائز ہیں۔ مسلمانوں پر لازم ہے کہ مسلمانوں کے قبرستانوں کا احترام کریں اور ہر ان باتوں سے پرہیز رکھیں جن سے قبروں کی توہین اور قبروں کو ایذا پہنچتی ہے۔
 (۵۴) کالا خضاب
    بالوں میں کالا خضاب لگانا گناہ اور ناجائز ہے۔ اس بارے میں نیچے لکھی ہوئی چند حدیثیں شاہد عدل ہیں۔

حدیث:۱

     حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن امیر المومنین
Flag Counter