| جہنم کے خطرات |
حدیث:۴
حضرت ابو مرثد غنوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ قبروں پر مت بیٹھو اور قبروں کی طرف منہ کرکے نماز مت پڑھو۔(صحیح مسلم،کتاب الجنائز، باب النھی عن الجلوس...الخ،الحدیث:۹۷۲،ص۴۸۳)
حدیث:۵
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ مردہ کی ہڈی کو توڑنا ایسا ہی گناہ ہے۔ جیسے کسی زندہ آدمی کی ہڈی کو توڑ دینا گناہ ہے۔(سنن ابن ماجہ،کتاب الجنائز،باب فی النھی عن کسر عظام المیت، الحدیث۱۶۱۶، ج۲،س۲۷۸)
حدیث:۶
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ میں انگارایا تلوار پر چلوں یا اپنے پاؤں کے چمڑے کو کاٹ کر اس کا جوتا بناؤں یہ مجھے اس بات سے کہیں زیادہ پسند ہے کہ میں کسی مسلمان کی قبر کے اوپر چلوں اور میں اس بات میں کوئی فرق نہیں سمجھتا کہ میں قبروں کے بیچ میں پیشاب پاخانہ کروں یا بیچ بازار میں۔(سنن ابن ماجہ، کتاب الجنائز،باب ماجاء فی النھی عن المشی.....الخ، الحدیث: ۱۵۶۷،ج۲،ص۲۴۹)