Brailvi Books

جہنم کے خطرات
146 - 205
(۵۳) قبروں پر پیشاب ، پاخانہ کرنا
    قبروں پرپیشاب،پاخانہ کرنا،یاکوئی گندگی ڈالناحرام اورگناہ ہے۔ حدیثوں میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس کی مذمت فرمائی ہے۔

حدیث:۱

     حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جو شخص قبر پر پیشاب، پاخانہ کرنے کیلئے بیٹھا توگویا وہ جہنم کے انگارا پر بیٹھا۔
 (کنزالعمال،کتاب الطہارۃ،من قسم الاقوال، التخلی علی القبر،من الاکمال، الحدیث:۲۶۴۷۹،الجزء التاسع،ص۱۵۹)
حدیث:۲

     حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تم لوگ قبروں پر پیشاب کرنے سے بچو کیونکہ یہ سفید داغ (کوڑھ) کی بیماری پیدا کرتا ہے۔
 (کنزالعمال،کتاب الطہارۃ،من قسم الاقوال، التخلی علی القبر،من الاکمال، الحدیث: ۲۶۴۷۸،الجزء التاسع،ص۱۵۹)
حدیث:۳

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تم میں سے کوئی آگ کے انگارہ پر بیٹھے اور وہ تمہارے کپڑوں کو جلا کر تمہاری کھال تک پہنچ جائے یہ اس سے بہت اچھا ہے کہ تم میں سے کوئی کسی قبر پر بیٹھے ۔
 (صحیح مسلم،کتاب الجنائز، باب النھی عن الجلوس...الخ، الحدیث:۹۷۱، ص۴۸۳)
Flag Counter