| جہنم کے خطرات |
ریشمی کپڑا رکھنے سے جیسے عجمی لوگ رکھا کرتے ہیں۔(۸) لوٹ مار کرنے سے (۹)چیتے کی کھال پر بیٹھنے اور سوار ہونے سے (۱۰) انگوٹھی پہننے سے مگر حاکم کیلئے
(سنن ابی داود،کتاب اللباس،باب من کرھہ،الحدیث۴۰۴۹،ج۴،ص۶۸)
حدیث:۸
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص سرخ رنگ کا جوڑا پہن کر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس سے گزرا اور سلام کیا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا۔(سنن الترمذی،کتاب الادب،باب ماجاء فی کراہیۃ...الخ، الحدیث: ۲۸۱۶، ج۴،ص۳۶۸)
حدیث:۹
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں نے سونا اور ریشمی کپڑا اپنی امت کی عورتوں کیلئے حلال کیا ہے اور اپنی امت کے مردوں پر ان دونوں کو حرام کیا ہے۔(المسند لامام احمد بن حنبل،حدیث ابی موسیٰ الاشعری،الحدیث۱۹۵۲۰، ج۷، ص۱۲۶)
حدیث:۱۰
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی قوم سے مشابہت رکھے گا وہ اسی قوم میں شمار ہو گا۔(سنن ابی داود،کتاب اللباس،باب فی لبس الشھرۃ،الحدیث۴۰۳۱،ج۴،ص۶۲)