حدیث:۶
امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس کسی نے ریشمی لباس بطور ہدیہ کے بھیج دیا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس کو میرے پاس بھیج دیا۔ اور میں نے اس کو پہن لیا۔ تو میں نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے چہرے پر غضب کے آثار کو پہچانا۔ پھر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اس کپڑے کو تمہارے پاس اس لئے نہیں بھیجا تھا کہ تم اس کو پہنو بلکہ اس لئے بھیجا تھا کہ تم اس کو پھاڑ کر عورتوں کی اوڑھنی بنا لو۔