Brailvi Books

جہنم کے خطرات
142 - 205
حدیث:۲

     حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا جو گھمنڈ سے اپنے کپڑے کو زمین پر گھسیٹتا ہوا چلے، اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا۔
 (صحیح البخاری،کتاب اللباس،باب من جرازارہ من غیرخیلاء،الحدیث ۵۷۸۴، ج۴،ص۴۵)
حدیث:۳

     حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص گھمنڈ سے اپنے تہبند کو گھسیٹتا ہوا چلاجا رہا تھا تو وہ زمین میں دھنسا دیا گیا اور وہ اسی طرح قیامت تک زمین میں دھنستا چلا جائے گا۔
         (صحیح البخاری،کتاب احادیث الانبیاء علیہم السلام،باب ۵۶، الحدیث: ۳۴۸۵، ج۲، ص۴۷۱)
حدیث:۴

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جو کپڑا ٹخنوں کے نیچے ہے وہ جہنم میں ہے۔
 (صحیح البخاری،کتاب اللباس ، باب ماأسفل من الکعبین...الخ، الحدیث: ۵۷۸۷،ج۴،ص۴۶)
حدیث:۵

     امیر المومنین حضرت عمر و انس و ابن زبیر و ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جو
Flag Counter