حدیث:۳
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا مشرکین کی مخالفت کرو ڈاڑھیوں کو بڑھاؤاورمونچھوں کو جڑ سے کاٹو۔
(صحیح مسلم،کتاب الطھارۃ،باب خصال الفطرۃ،الحدیث۲۵۹،ص۱۵۳)
حدیث:۴
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا جو مونچھوں میں سے کچھ بھی نہ کٹائے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
(سنن الترمذی،کتاب الادب،باب ماجاء فی قص الشارب، الحدیث:۲۷۷۰، ج۴،ص۳۴۹)
ڈاڑھی ایک مشت سے بڑی ہونے پر اگر بری لگتی ہو اور چہرے کے حسن و