| جہنم کے خطرات |
جمال کو بگاڑتی ہو تو چہرے کو حسین بنانے کیلئے یا ڈاڑھی کو برابر کرنے کیلئے ڈاڑھی کا کچھ حصہ کاٹنا جائز ہے۔ بشرطیکہ ایک مشت سے کم نہ ہونے پائے (واللہ تعالیٰ اعلم)
(۵۱) مرد انی عورتیں زنانے مرد
عورتوں کو مردوں کا لباس پہن کر مردوں جیسی شکل و صورت بنانا اور مردوں کو عورتوں کا لباس پہن کرعورتوں کی شکل میں اپنے کو ظاہر کرنا حرام اورگناہ ہے ان دونوں پر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔
حدیث:۱
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان عورتوں پر لعنت فرمائی جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں اور ان مردوں پر لعنت فرمائی جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔(سنن الترمذی، کتاب الادب،باب ماجاء فی المتشبھات بالرجال.....الخ، الحدیث:۲۷۹۳،ج۴،ص۳۶۰)
حدیث:۲
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مخنث مردوں پر لعنت فرمائی اور ان عورتوں پر بھی لعنت فرمائی جو عورتیں اپنی صورت مردوں جیسی بنائے رکھتی ہیں۔(سنن الترمذی، کتاب الادب،باب ماجاء فی المتشبھات بالرجال.....الخ، الحدیث:۲۷۹۴،ج۴،ص۳۶۰)