حدیث:۳
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا جو جھوٹا خواب گھڑ کر بیان کرے اس کو قیامت کے دن دو جو میں گانٹھ لگانے کی تکلیف دی جائے گی اور وہ کبھی بھی ہر گز دو جو کے درمیان گانٹھ نہیں لگا سکے گا۔(سنن الترمذی، کتاب الرؤیا،باب فی الذی یکذب فی حلمہ ، الحدیث: ۲۲۹۰، ج۴،ص۱۲۵)
مسائل و فوائد
یہ عذاب اس وقت تک لگاتار جاری رہے گا یہاں تک کہ اس کے گناہوں کے برابر عذاب پورا ہو جائے۔ پھر چونکہ وہ مسلمان ہے اس لئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنم میں نہیں رہے گا۔ بلکہ اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل فرما دے گا۔ (واللہ تعالیٰ اعلم)
(۵۰) ڈاڑھی کٹانا
ڈاڑھی منڈانا یا ڈاڑھی کاٹ کر ایک مشت سے کم چھوٹی کرنا حرام و گناہ ہے اور جو ایسا کرے وہ فاسق، اور جہنم کا سزاوار ہے۔ حدیث شریف میں ہے۔