Brailvi Books

جہنم کے خطرات
137 - 205
حدیث:۵

     حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مومن طعنہ مارنے والا، لعنت کرنے والا، فحش گوئی کرنے والا، بے حیائی کی بات بولنے والا، نہیں ہوتا۔
(سنن الترمذی،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی اللعنۃ،الحدیث۱۹۸۴، ج۳، ص۳۹۳)
مسائل و فوائد
    گالی دینا گناہ ہے اور گالی دینے والا شروع ہی سے جنت میں داخل نہیں ہو گا، بلکہ اپنے گناہ کے برابر جہنم کا عذاب چکھ کر پھر جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیا جائے گا۔
 (۴۹) جھوٹا خواب بیان کرنا
    اپنی طرف سے گھڑ کر جھوٹا خواب بیان کرنا سخت حرام اور گناہ کا کام ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے متعدد احادیث میں اس کی مذمت فرمائی ،چنانچہ

حدیث:۱

     حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا تمام جھوٹی تہمتوں میں سب سے بڑی تہمت یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو وہ دکھائے جو اس کی آنکھوں نے نہیں دیکھا ہے (یعنی جو خواب نہیں دیکھا ہے اس کو جھوٹ موٹ کہے کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے)۔
 (صحیح البخاری،کتاب التعبیر،باب من کذب فی حلمہ، الحدیث: ۷۰۴۳، ج۴، ص۴۲۳)
حدیث:۲

     امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایاکہ جو جھوٹا خواب بیان کرے اس کو قیامت کے دن اس طرح
Flag Counter