Brailvi Books

جہنم کے خطرات
136 - 205
مسلمان سے جنگ کو حلال جان کر جنگ کرنا کفر ہے۔

حدیث:۲

     حضرت انس و حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :گالی گلوچ کرنے والے دو آدمیوں نے جو کچھ کہا اس کا گناہ گالی میں پہل کرنے والے پر ہے، جب کہ مظلوم حد سے نہ بڑھ گیا ہو۔
    (صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ...الخ،باب النھی عن السباب،الحدیث۲۵۸۷، ص۱۳۹۶)
     مطلب یہ ہے کہ جس نے پہلے گالی دی سارا گناہ اس کے سر ہے۔ جب کہ دوسرا حد سے نہ بڑھا ہو لیکن اگر وہ حد سے بڑھ گیا ہو تو پھر گالی گلوچ کا گناہ دونوں کے سر ہوگا۔

حدیث:۳

    حضرت ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ہر فحش گوئی کرنے والے پر حرام ہے کہ وہ جنت میں داخل ہو۔
 (کنزالعمال،کتاب الاخلاق من قسم الأقوال، الفحش والسّب...الخ، الحدیث ۸۰۸۲،ج۲،الجزء الثالث،ص۲۳۹)
حدیث:۴

     حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہوا کو گالی مت دو کیونکہ ہوا اللہ عزوجل کی رحمتوں میں سے ایک رحمت ہے اور تم لوگ اس کی اچھائی اور اس چیز کی اچھائی کی دعا مانگو جو اس ہوا میں ہو۔ اور ہوا کے شر سے اور اس چیز کے شر سے جو اس ہوا میں ہے خدا کی پناہ مانگو۔
 (کنزالعمال،کتاب الاخلاق من قسم الأقوال، سب الریح،الحدیث۸۱۰۶، ج۲، الجزء الثالث،ص۲۴۰)
Flag Counter