Brailvi Books

جہنم کے خطرات
135 - 205
مسائل و فوائد
    مذکورہ بالا آیتوں اورحدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دوسروں کو امر بالمعروف (اچھی باتوں کا حکم دینا) اور نہی عن المنکر (بری باتوں سے روکنا) اور خود اس پر عمل نہ کرنا گناہ اور عذاب جہنم کا سبب ہے لہٰذا تمام مسلمانوں کو عموما اور واعظین و مقررین کوخصوصاً یہ دھیان رکھنا ضروری ہے کہ وہ جو کچھ دوسروں سے کہتے ہیں خود بھی اس پر عمل کریں ''کہنا کچھ اور کرنا کچھ اور'' یہ گناہ کا کام اور جہنم میں جانے کا سبب ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
(۴۸) گالی گلوچ
    گالی دینا بہت ہی ذلیل اور نہایت ہی قبیح عادت ہے ۔ اس سے لوگوں کی ایذا رسانی ہوتی ہے اور بعض مرتبہ یہ بد زبانی جنگ و جدال، بلکہ کشت و قتال تک پہنچا دیتی ہے۔ اسی لئے رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس کو گناہ قرار دے کر اس کی مذمت و ممانعت فرمائی۔ چنانچہ مندرجہ ذیل حدیثیں اس پر شاہد عدل ہیں۔

حدیث:۱

     حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے جنگ کرنا کفر ہے۔
      (صحیح البخاری، کتاب الأدب، باب ماینھیٰ من السباب...الخ،الحدیث:۶۰۴۴، ج۴،ص۱۱۱)
     مطلب یہ ہے کہ مسلمان سے اس کے مسلمان ہونے کی بنا پر جنگ کرنا یا
Flag Counter