Brailvi Books

جہنم کے خطرات
134 - 205
ہیں ؟تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا یہ آپکی امت کے وہ واعظین ہیں جو لوگوں کو نیکو کاری کا حکم دیتے ہیں اور اپنی ذاتوں کو بھول جاتے ہیں اور ایک روایت میں یوں ہے کہ یہ لوگ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی امت کے واعظین ہیں جو، وہ بات کہتے ہیں جس کو خود نہیں کرتے اور قرآن پڑھتے ہیں اور اس پر عمل نہیں کرتے ۔
(شرح السنۃ للبغوی،کتاب الرقاق،باب وعید من یامر بالمعروف ولایأتیہ، الحدیث۴۰۵۴،ج۷،ص۳۶۲۔شعب الایمان للبیہقی،باب فی نشر العلم، الحدیث:۱۷۷۳،ج۲،ص۲۸۳)
حدیث:۲ 

     حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن ایک شخص کو لایا جائے گا اور اس کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ تو اس کی انتڑیاں جہنم میں نکل پڑیں گی تو وہ اپنی انتڑیوں کے گرد اس طرح چکر لگائے گا جس طرح گدھا اپنی چکی کے گرد چکر لگاتا رہتا ہے۔ تو تمام دوزخی اس کے پاس جمع ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ اے فلاں!تیرا کیا حال ہے؟ کیا تو ہم لوگوں کو اچھی باتوں کا حکم اور بری باتوں سے منع نہیں کرتا تھا۔ تو وہ کہے گا کہ میں تم لوگوں کو اچھی باتوں کا حکم دیتا تھا مگر خود اس پر عمل نہیں کرتا تھا۔ اور میں تم لوگوں کو بری باتوں سے منع کرتا تھا مگر خود ان کو کیا کرتا تھا۔
(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الآداب،باب الأمربالمعروف،الفصل الاول، الحدیث: ۵۱۳۹،ج۳،ص۹۸،صحیح البخاری،کتاب بدء الخلق، باب صفۃ النار وانھا مخلوقۃ، الحدیث:۳۲۶۷،ج۲،ص۳۹۶)
Flag Counter