Brailvi Books

جہنم کے خطرات
132 - 205
روح نہ پھونک سکے گا۔
 (صحیح البخاری،کتاب التعبیر،باب من کذب فی حلمہ،الحدیث۷۰۴۲،ج۴،ص۴۲۲)
حدیث:۸

     حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب پانچ شخصوں کو دیا جائے گا۔ 

(۱)جس نے کسی نبی کو قتل کر دیا ،یا (۲)جس کو نبی نے قتل کیا (۳) جس نے اپنے والدین میں سے کسی کو قتل کر دیا (۴) تصویر بنانے والا (۵) وہ عالم جس نے اپنے علم سے کوئی نفع نہیں اٹھایا۔
 (شعب الایمان للبیھقی،باب فی برالوالدین،فصل فی عقوق الوالدین، الحدیث:۷۸۸۸، ج۶،ص۱۹۷)
مسائل و فوائد
    جاندار کی تصویروں کو خواہ قلم سے بنائیں یا کیمرے سے فوٹو لیں، یا پتھر، یا لکڑی پر کھود کر بنائیں، بہر صورت حرام و ناجائز ہے۔ اسی طرح ان تصویروں کو بیچنا اور خریدنا، یا عزت کے ساتھ اپنے پاس رکھنا بھی حرام و گناہ ہے۔ بعض لوگ اپنے پیروں کی تصویروں کو تعظیم کے ساتھ چوکٹھے میں لگا کر مکانوں میں رکھتے ہیں اوراس پر پھول کی مالائیں چڑھاتے ہیں اور اگر بتی سلگاتے ہیں یہ اور بھی شدید حرام اور سخت گناہ ہے بلکہ یہ بت پرستی کے مثل مشرکانہ عمل ہے جس کی سزا آخرت میں جہنم کا درد ناک عذاب ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
Flag Counter