| جہنم کے خطرات |
حدیث:۴
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہر تصویر بنانے والا جہنم میں ہے۔ اس نے جتنی تصویریں بنائی ہیں ہر تصویر کے بدلے اللہ تعالیٰ اس کیلئے ایک جان پیدا فرمائے گا اورجو اس کو جہنم میں عذاب دے گی ۔حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ اگر تمہارے لئے تصویربنانا ہی ضروری ہے تو درخت یا ان چیزوں کی تصویریں بناؤ جن میں روح نہیں ہے۔(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب اللباس،باب التصاویر،الفصل الاول،الحدیث:۴۴۹۸، ج۲،ص۴۹۹،صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ،باب تحریم صورۃ ...الخ، الحدیث:۲۱۱۰،ص۱۱۷۰)
حدیث:۵
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن جہنم کے اندر سے ایک گردن نمودار ہو گی کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی اور دوکان ہوں گے اورایک بولتی ہوئی زبان ہو گی ۔ وہ یہ کہے گی کہ تین شخصوں کو عذاب دینا میرے سپرد کیا گیا ہے (۱) سرکش ظالم (۲) جو اللہ عزوجل کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرے (۳)تصویریں بنانے والا۔(سنن الترمذی،کتاب صفۃ جہنم ، باب ماجاء فی صفۃ النار،الحدیث:۲۵۸۳،ج۴،ص۲۵۹)
حدیث:۶
حضرت سعید بن ابوالحسن رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ