Brailvi Books

جہنم کے خطرات
128 - 205
نے فرمایا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والا بہت ہی برا بندہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ بھاؤ سستا کر دیتا ہے تو وہ غمگین ہو جاتا ہے اور اگر بھاؤ گراں کر دیتا ہے تو وہ خوشی مناتا ہے۔
 (مشکوٰۃ المصابیح،کتاب البیوع،باب الاحتکار،الفصل الثالث،الحدیث: ۲۸۹۷، ج۲، ص۱۵۸،شعب الایمان،باب فی أن یحب المسلم...الخ،فصل فی ترک الاحتکار، الحدیث:۱۱۲۱۵،ج۷،ص۵۲۵)
حدیث:۷

     حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جو ایک ہی رات میری امت پر گرانی ہونے کی تمنا کرے اللہ تعالیٰ اس کے چالیس برس کے نیک اعمال کو غارت و برباد کر دے گا۔
 (کنزالعمال،کتاب البیوع،من قسم الاقوال،الباب الثالث فی الاحتکاروالتسعیر، الحدیث:۹۷۱۷،ج۲،الجزء الرابع،ص۴۰)
حدیث:۸

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو اس نیت سے ذخیرہ اندوزی کرے کہ مسلمانوں پر گرانی لا دے تووہ شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ذمہ سے نکل گیا۔
 (کنزالعمال،کتاب البیوع،من قسم الاقوال،الباب الثالث فی الاحتکار...الخ، الحدیث: ۹۷۱۵،ج۲،الجزء الرابع،ص۴۰)
نوٹ: احتکار (ذخیرہ اندوزی) کے مفصل فقہی مسائل ہماری کتاب'' جنتی زیور'' میں پڑھئے۔
Flag Counter