Brailvi Books

جہنم کے خطرات
127 - 205
حدیث:۳

     امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کویہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو کھانے کی چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرکے مسلمانوں کو تکلیف دے گا اللہ تعالیٰ اس کو کوڑھ کی بیماری اور مفلسی میں مبتلا کر دے گا۔
    (سنن ابن ماجہ ، کتاب التجارات،باب الحکرۃ والجلب،الحدیث: ۲۱۵۵، ج۳، ص۱۴)
حدیث:۴

     حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا جو گرانی بڑھانے کی نیت سے چالیس دن تک ذخیرہ اندوزی کریگا۔ وہ اللہ تعالیٰ سے بے تعلق اور اللہ تعالیٰ اس سے بیزار ہے۔
            (مشکوٰۃ المصابیح،کتاب البیوع،باب الاحتکار،الفصل الثالث، الحدیث: ۲۸۹۶ ، ج۲، ص۱۵۷)
حدیث:۵

     حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو چالیس دن ذخیرہ اندوزی کرے پھر اس سب غلہ کو صدقہ کر دے، پھر بھی یہ ذخیرہ اندوزی کے گناہ کا کفارہ نہ ہو گا۔
 (مشکوٰۃ المصابیح،کتاب البیوع،باب الاحتکار،الفصل الثالث،الحدیث: ۲۸۹۸، ج۲، ص۱۵۸)
حدیث:۶

     حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم
Flag Counter