Brailvi Books

جہنم کے خطرات
126 - 205
ذریعے عذاب دیا جائے گا اور خود کشی کرنے والا چونکہ مسلمان رہتا ہے اس لئے اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اس کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم
 (۴۵) احتکار (ذخیرہ اند وزی)
    قحط اور گرانی کے زمانے میں غلہ یا جانور کا چارہ خرید کر اس نیت سے ذخیرہ اندوزی کر ے تا کہ جب خوب زیادہ گراں ہو جائے تو بیچے گا۔ چونکہ ایسا کرنے سے گرانی بڑھ جاتی ہے اور لوگ مصیبت میں پھنس جاتے ہیں۔ اس لئے شریعت نے اس کو ناجائز اور گناہ کا کام قرار دیا ہے۔ اس کی قباحت اور ممانعت کے بارے میں مندرجہ ذیل چند حدیثیں بڑی ہی لرزہ خیز واردہوئی ہیں۔

حدیث:۱

     حضرت معمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والا گنہگار ہے۔
 (صحیح مسلم،کتاب المساقاۃوالمزارعۃ،باب تحریم الاحتکار...الخ، الحدیث ۱۶۰۵،ص۸۶۷)
حدیث:۲

     امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان ہے کہ بازار میں غلہ لا کر بیچنے والا خدا عزوجل کی طرف سے روزی دیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی کرنے والا لعنت میں گرفتار ہو گا۔
 ( سنن ابن ماجہ ، کتاب التجارات،باب الحکرۃ والجلب،الحدیث: ۲۱۵۳، ج۳، ص۱۳)
Flag Counter