Brailvi Books

جہنم کے خطرات
123 - 205
مسائل و فوائد
حیض ونفاس کی حالت میں عورت کے ساتھ کھانا، پینا اور سونا جائز ہے صرف صحبت کرنا اور ناف سے لے کر گھٹنے تک کے بدن کو چھونا حرام و ناجائز ہے۔ (فقط واللہ تعالیٰ اعلم)
 (۴۳) غسل جنابت نہ کرنا
    عورت کے ساتھ ہم بستری کی ہو یا کسی اور طریقے سے شہوت کے ساتھ منی نکل گئی ہو تو غسل کرنا واجب ہے اور اس کو ''غسل جنابت'' کہتے ہیں ۔غسل جنابت نہ کرنا گناہ ہے۔ اس بارے میں مندرجہ ذیل حدیثیں پڑھ لیجئے۔

حدیث:۱

     امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اس گھر میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے جس گھر میں تصویر یا کتایا جنبی (جس پر غسل واجب ہے) موجود ہو۔
 (سنن ابی داود،کتاب الطہارۃ،باب فی الجنب یؤخر الغسل، الحدیث:۲۲۷، ج۱، ص۱۰۹)
حدیث:۲

     حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ رحمت کے فرشتے ان کے قریب نہیں ہوتے۔

    (۱) کافر کامردہ 

    (۲) خلوق( عورتوں کی خوشبو لگانے والا)
Flag Counter